رمضان المبارک کا پہلا عشرہ، سبزی، دالیں، گوشت اور پھل سب کچھ مہنگا

اسلام آباد:رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں سبزی، دالیں، گوشت اور پھل سب کچھ ہی مہنگا ہوگیا۔ مہنگائی نے عوام کے ہوش اڑا دیے ہیں۔لاہور میں پیاز 200روپے، ٹماٹر 150روپے، ادرک اور لہسن 600روپے کلو میں دستیاب ہے،لاہور میں کیلا اور امرود 190اور خربوزہ 200روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ملتان کے باسیوں کا شکوہ ہے کہ سستے بازاروں میں آٹا چینی اور گھی تو دستیاب ہی نہیں ہے،لمبی لمبی لائنوں میں لگنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ سبسڈی سب کے لئے نہیں ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیاز 260سے 300 روپے تک اور ٹماٹر 105روپے کلو میں بیچا جارہا ہے،کوئٹہ میں بکرے اور گائے کے گوشت اور مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔کراچی والوں کو ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا نہ ملنے کی شکایات ہیں جبکہ عید کے لیے نئے کپڑوں کی خریداری اور قیمتوں کا سوچ کر ہی شہری پریشان ہیں۔