الیکشن میں اکثریت ملی تو وزیراعظم کا انتخاب عمران خان کرینگے

بونیر:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں اکثریت ملی تو وزیراعظم کا انتخاب بانی پی ٹی آئی کریں گے،عدالت میں درخواست دے کر بلے کا نشان دوبارہ حاصل کریں گے،امیدواروں کو قرآن پر حلف لینے کی ہدایات نہیں دی گئیں۔ انہوں نے بونیرمیں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو ہر مقام پر تنگ کیا جارہا ہے، اب سیز فائر ہونا چاہیے جھگڑا ختم کریں، درخواست ہے کہ 8 فروری کو عوام کا راستہ نہ روکا جائے، عوام کا حق رائے دہی استعمال کرنے دیں۔اکثریت ملی تو وزیراعظم کا انتخاب بانی پی ٹی آئی کریں گے،امیدواروں کو قرآن پر حلف لینے کی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔ گوہر خان نے کہا کہ ہم نے ہمارا انتخابی نشان بلا چھین لیا گیا، جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق کوئی اعتراض نہیں کیا گیا، عدالت میں درخواست دے کر بلے کا نشان دوبارہ حاصل کریں گے۔بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ نوازشریف 8فروری کو لندن جانے کیلئے فلائٹ کا بندوبست کریں،8فروری کو ملک میں الیکشن ہوں گے اور 10فروری کو لندن واپس جائیں گے عوام ان کو واپس بھیج دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی تربیت خریدوفروخت کیلئے کی گئی ہے، لیکن اس کو ناکام بنائیں گے۔