پاکستان سٹاک ایکسچینج، کاروبار کا مثبت آغاز

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز سے ہوا اور کاروبار میں تیزی دیکھی گئی ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس 63 ہزار 900 سے زائد پر ٹریڈ کررہا ہے۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر280 روپے50 پیسے سے کم ہوکر 279 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری کے بعد ڈالر کی قیمت میں استحکام دکھائی دے رہاہے اور ممکنہ طور پر آئندہ چند روز میں ڈالر کی قدر میں کمی بھی متوقع ہے