عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 350 ملین ڈالر کی منظوری دے دی

واشنگٹن: ورلڈ بینک نے بدھ کو پاکستان کے لیے 350 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کے لیے رائز ٹو پروگرام کے تحت قرض کی منظوری دی گئی تھی جس کا مقصد پاکستانی مالیاتی انتظام، پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے مسابقت کو فروغ دینے کے لیے قرض فراہم کرنا تھا۔عالمی بینک نے کہا کہ پاکستان کو فوری مالیاتی اصلاحات کی ضرورت ہے، عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین نے کہا، ’’دی رائز ٹو پروگرام ٹیکس، توانائی، کاروبار اور موسمیاتی اصلاحات کے پہلے مرحلے کو مکمل کرتا ہے جو کہ محصولات کو بڑھانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ناجی بن حسین نے مزید کہا کہ رائز ٹو پروگرام اخراجات کے ہدف، مسابقت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس پروگرام سے پاکستان کے پاور سیکٹر کے بہتر انتظام میں بھی مدد ملے گی۔