پاکستانی لیڈرز کے انتخاب میں امریکا کا کوئی کردار نہیں

واشنگٹن :ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستانی رہنماؤں کے انتخاب میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر نے کہا کہ تمام معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے، افغانستان اور پاکستان کے درمیان مختلف مسائل کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاک افغان کے درمیان مسائل کے سفارتی حل میں مصروف ہیں، گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ان میں سے کچھ مخصوص مصروفیات کے خلاصے کی تفصیل بیان کی ہے، اور ہم ایسا کرنا جاری رکھیں گے۔میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ سابق ممبران افغان پارلیمنٹ کو کرپشن پر نامزد کرنے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں، سابق ممبران اوران کے قریبی رشتہ دار امریکا میں داخلے کے لیے نا اہل قرا ردیے گئے ہیں۔