ملٹی نیشنل جوائنٹ سپیشل فورسز کی مشق فجر الشرق پنجم اختتام پذیر

راولپنڈی: ملٹی نیشنل جوائنٹ سپیشل فورسز کی مشق فجر الشرق پنجم اختتام پذیر ہوگئی۔پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق مشترکہ کثیر الجہتی سپیشل فورسز کی 5 ویں مشق فجر الشرق کی اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں منعقد ہوئی، مشق میں پاکستان، بحرین، عراق اور کویت کی سپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 27 نومبر 2023 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی ہوا، انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن (IGT&E) نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ کے ساتھ بطور مہمان خصوصی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مشق میں شریک فوجیوں کے علاوہ برادر ممالک بحرین، عراق اور کویت کے افسران نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی، شرکاء دوست ممالک کی سپیشل فورسز نے مشق کے دوران اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔