ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری،اسٹاک ایکسچینج نے 63000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیِزی کا رجحان برقرار ہے، اسٹاک ایکسچینج نے دوران کاروبار63000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔آئل اور ریفائنری کمپنیز کے شیئرز میں خریداری سے مارکیٹ نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے، کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 343 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔شیئرمارکیٹ 362 پوائنٹس بڑھکر 63320 پوائنٹس پرپہنچ گئی۔دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 38 پیسے سستا ہو کر 284 روپے کا ہو گیا۔