ٹانک میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

ٹانک:سیکورٹی فورسز اور ٹانک پولیس کا خفیہ انفارمیشن پر گاؤں اعظم آباد کے حدود میں مشترکہ سرچ آپریشن، نندور تا اعظم آباد روڈ پر گھات لگائے دہشتگردوں کی سیکورٹی فورسز اور پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو کمسن سویلین بچے شہید، سیکورٹی فورسز اور پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک، ہلاک شدہ دہشتگرد سے 01 کلاشنکوف، 09 میگزینز، 02 دستی بم، گولہ بارود اور 01 موٹرسائیکل برآمد، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز اور ٹانک پولیس گاؤں اعظم آباد کے حدود میں خفیہ اطلاع پر علاقے میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ جب نندور تا اعظم آباد روڈ کے قریب پہنچے تو نامعلوم دہشت گردوں نے گھات لگا کر سیکورٹی فورسز اور پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دو کم عمر سویلین بچے زخمی ہوئے اور موقع پر ہی شہید ہوگئے جس کے جواب میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے بھی اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک نامعلوم دہشت گرد ہلاک ہوگیا جس کے قبضہ سے ایک عدد ایس ایم جی، 9 عدد میگزینز بمعہ گولہ بارود، دو عدد دستی بم اور ایک عدد ہنڈا 125 موٹرسائیکل برآمد کرکے قبضے میں لے لئے گئے۔ لاشوں کو مزید قانونی کارروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا ہے اور ہلاک شدہ نامعلوم دہشت گرد کے نعش کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔