ڈیڈ لائن ختم: بلو چستان میں 100 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

کوئٹہ:نگراں صو بائی و زیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ غیر قانو نی مقیم تا رکین وطن کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صو بائی حکومت نے کارروائی کر تے ہو ئے غیر قانونی طور پر مقیم 100 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے ، اب تک بلو چستان سے رضاکارانہ طور پر35ہزار لو گ واپس جا چکے ہیں ،یہاں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے غیر ملکیوں نے حکومت کی اس آفرسے فائدہ نہیں اٹھا یا جن کے خلاف اب کارروائی شروع کی جا ر ہی ہے ،ان لو گوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی ہو گی جنہوں نے غیر ملکیوں کو پناہ ،یا گھر کرایہ پر دیا ہو، انہوں نے کہا دہشت گردی کے متعدد واقعات میں افغان باشندے ملوث ہیں بعض مفاد پرست عناصر تارکین وطن کے خلاف کارروائی سے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں انہیں خبر دار کر تے ہیں کہ وہ ملک کے مفاد کو ترجیح دیں،انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان سے صرف افغان مہاجرین کو نکالا جا رہا ہے بلکہ ان میں ایرانی ، بھارتی ،عراقی بھی شامل ہیں، کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علا قوں میں ہولڈنگ سینٹرز فعال ہے تارکین وطن کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے ان سینٹرز میں لایا جائے گا جہاں ایف آئی اے ، نادرا کے حکام ان کے ڈیٹا جمع کر کے 24گھنٹوں کے اندر انہیں چمن باڈر سے سرحد پار روانہ کیا جا ئے گا تمام علا قوں میں جیو فینسنگ مکمل ہو چکی ہے،انہوں نے کہا اب تک ستر ہزار کے قریب مشکوک شناختی کارزڈ بلاک کئے گئے ہیں ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا کہ کو ئٹہ میں چھ سینٹر قائم کئے گئے سب سینٹر فعال ہیں گرفتار افراد کو ان سینٹر ز میں لانے کے بعدچو بیس گھنٹوں کے اندر چمن سے افغانستان بھیجا جا ئے گا۔