سیاچن پر آتشزدگی کے واقعے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک، 3 زخمی

لہہ: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاچن گلیشیئرپرتعینات بھارتی فوج کی چوکی پرصبح آگ لگنے کے ایک واقعے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ سیاچن گلیشیئر پر آگ لگنے کے ایک حادثے میں ایک فوجی اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو وہاں سے بحفاظت نکال کر اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ فوج نے کہاکہ یہ واقعہ صبح 3.30بجے کے قریب پیش آیا۔71کلومیٹر لمباسیاچن گلیشیئرجو دنیا کے سب سے بڑے گلیشیئرز میں سے ایک ہے، جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے کے شمال میں واقع ہے۔