بھارت کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرمناک شکست کا سامنا

اقوام متحدہ:بھارت کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس وقت شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جب انسداد دہشت گردی کی جھوٹی سرگرمیوں سے متعلق اس کی نام نہاد تجاویز کو دہشت گردی کیخلاف ایک قرار داد میں شامل نہیں کیا گیا۔ بھارت کا یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا جب اسمبلی نے عالمی سطح پر دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق اقوام متحدہ کی حکمت عملی کے آٹھویں ششماہی جائزے کا عمل مکمل کیا اور قرارداد منظور کی جو کئی مہینوں کے مذاکرات کا نتیجہ ہے اور پاکستان نے اس کی تیاری میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ بھارت نام نہاد دلی اعلامیے اور دہشت گردی کی مالی معاونت نہ کرنے سے متعلق کانفرنس کے نتائج پر مشتمل دستاویزات کو قرار داد میں شامل کرنا چاہتا ہے جو تمام رکن ملک زیر بحث نہیں لائے جس کے بعد حتمی قرار داد میں بھارتی تجاویز کو شامل نہیں کیا گیا جس سے بھارت برہم ہوا۔اس کے نتیجے میں بھارت نے قرار داد کی مذمت کردی اور خود کو اس سے الگ کرلیا۔