پی ٹی آئی کے عام ورکرز کورہا کیا جائے

پشاور: اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ “پی ٹی آئی کے کارکنان اور ليڈران سب کیلئے پیمانہ ایک ہونا چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کرنیوالوں کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ یہ نہيں ہوسکتا کہ غریب کارکنان جیلوں میں ہوں اور اصل ذمہ داران پریس کانفرنس میں معافی مانگ کر بری الذمہ ہوجائیں۔تفریق کے پیمانے کو رد کرتے ہیں، سب کے ساتھ یکساں اور برابری کا سلوک ہونا چاہیئے۔ غریب کارکن ہو، عمران خان ہو یا خدیجہ شاہ ہو، سب یکساں سلوک کے مستحق ہیں۔ اگر صرف معافی راستہ ہے تو ہزاروں کی تعداد میں گرفتار غریب کارکنان کو بھی رہا کیا جائے۔”