خیبر:پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی ، پاکستان زندہ باد کے نعرے

خیبر:نگران صوبائی وزیر الحاج تاج محمد آفریدی کے زیر قیادت قبائلی عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی،تفصیلات کے مطابق جمرود شاہ کس میں صوبائی وزیر الحاج تاج محمد آفریدی کی زیر نگرانی اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی جس میں تحریک اصلاحات پاکستان کے کارکنوں ،قبائلی عوام نے پاک آرمی زندباد ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعدادِ میں لوگوں نے شرکت کی۔ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان کے قومی پرچم اٹھا کر پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ریلی کی قیادت صوبائی وزیر ریلیف الحاج تاج محمد آفریدی نے کی.سینکڑوں شرکاء نے صوبائی وزیر الحاج تاج آفریدی کے رہائش گاہ سے شاکس ایف سی قلعہ تک مارچ کیا۔احتجاجی ریلی سے صوبائی وزیر الحاج تاج محمد افریدی ،الحاج بلال افریدی ،گل نواب افریدی،الحاج عبدلواحد آفریدی،الحاج قیصر آفریدی الحاج شکیل افریدی،الحاج زبیر افریدی،الحاج عبدالمنان مندوخیل ،چئیرمین عنایت اللہ آفریدی،حاجہ نواب افریدی ،زاھد کوکی خیل،حاجی امان افریدی،ملک ذہین گل افریدی،حاجی شاہ ولی افریدی و دیگر نے کہا کہ احتجاج کے نام پر ملکی استحکام کے خلاف منظم سازش ہوئی مضبوط آرمی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو شام اور لیبیا جیسے تباہی کی سازش کی گئی؛ پاک آرمی نےناکام بنادیا ملکی املاک کو تباہ کرنا جمہوری رویہ نہیں؛ ملوث شرپسندوں کو سخت سزادی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک بہت قربانیوں سے ملا ہے اس کو کمزور کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دے گے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک اور خاص کر قبائیلی علاقوں میں جانوں کی قربانیاں دے کر یہاں پر آمن قائم کردیا اتنی قربانیوں کے باوجود پاک فوج کے خلاف سازش کرنا اور سخت گیر الفاظ استعمال کرنا سمجھ سے بالاتر ہیں۔ریلی شرکاء سے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر منصور شریف عباسی ملے اور قبائلی عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی اور ہماری حوصلہ افزائی کی