جہاں سے سستا تیل ملا خریدیں گے

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ جہاں سے سستا تیل ملا خریدیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے غیرملکی نیوز ایجنسی اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس سے تیل کی پہلی کھیپ پہنچنے کے بعد اندازہ لگایا جائے گا کہ آئندہ کتنی مقدار میں درآمد کی ضرورت ہوگی، اگر ہمیں پیٹرولیم مصنوعات سستے داموں میں ملتی ہیں تو ہم روس کے پاس جائیں گے۔وزیر مملکت نے کہا کہ ہمیں امریکہ یا کسی اور ملک کے ساتھ کوئی مسائل درپیش نہیں آئے، بہت سے ممالک قانونی طریقے سے روس سے پیٹرولیم مصنوعات خرید رہے ہیں، اس کے مقابلے میں پاکستانی درآمدات ایک قطرے کے برابر ہیں لیکن ہمیں فائدہ پہنچتا ہے۔