خیبر:دہشتگردوں کے حملے میں شہید پولیس اہلکارکی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

خیبر: شہید پولیس اہلکار نسیم خان کا نماز جنازہ شاکس پولیس لائن خیبر میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی ہے، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی، سی سی پی پشاور محمد اعجاز خان، ڈی پی او خیبر سیلم عباس کلاچی،سیکٹر کمانڈرخیبر،کمانڈینٹ باڑہ رائفل،نگران صوبائی وزیر، ایس پی انویسٹیگیشن، ڈائریکٹر پی ٹی ایس شاکس نے شہید کے ورثاء سمیت دیگر شرکاء نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے رات الحاج چوکی باڑہ پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں نسیم خان موقع پر شہادت کے عظیم رتبہ پر فائز ہوئے جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوئے۔سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان نے شہید کے ورثاء سے ملےاور محکمہ پولیس کے لئے شہید کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے ملاقات کرکے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ شہید کے محکمہ پولیس کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کے شکنجے میں لاکر کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گئے۔