موبائل فونز اور گاڑیاں سستی ہونے کی امیدیں دم توڑ گئیں

اسلام آباد: موبائل فونز اور گاڑیاں سستی ہونے کی امیدیں دم توڑ گئیں، چئیرمین ایف بی آر کا کسی بھی وقت موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی دوبارہ عائد کرنے کا عندیہ ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد نے کہا ہے کہ موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ تک عائد ہوئی تھی جو ازخود ختم ہوگئی۔اب ایف بی آر کسی بھی وقت موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا نوٹیفکیشن کرنےکی ضرورت نہیں کیونکہ کاریں اور موبائل فونز درآمد نہیں ہو رہے۔ عاصم احمد کے مطابق موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ وزارت تجارت کرتی ہے، جیسے ہی وزارت تجارت کہے گی ہم نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے۔