ڈی آئی خان اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت3 دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر سمیت تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے اضلاع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں دو بار انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔بیان کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دہشت گردوں کے کمانڈر جبار شاہ عرف شاہ عالم سمیت 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہوئے۔بیان کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آس پاس کے علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔