میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر سمیت 7 دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابی مل گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقےمیرانشاہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران کمانڈرمہتاب عرف لالہ سمیت سات دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتاردہشت گرد فورسزاورشہریوں کے قتل میں ملوث تھے ان کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سےہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے دہشت گردی کےخلاف آپریشن کوسراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی عفریت کو ختم کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسز سے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔