پاک فوج اور امدادی اداروں کا طورخم پر ریسکیو آپریشن، 12 افراد کو زندہ نکال لیا

اسلام آباد:پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے اپنے مخصوص سرچ کیمروں، ریسکیو ریڈار، کٹرز اور لائف لوکیٹرز کی مدد سے ملبے تلے دبے ہوئے 12افراد کو زندہ جبکہ 3 نعشیں نکال لیں، مکمل کلیئرنس تک پاک فوج کی متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق طور خم سرحدی گزر گاہ کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد کنٹینرز اور مال بردار گاڑیاں زد میں آئیں ہیں جس پر پاک فوج نے دیگر ریسکیو اداروں کے ساتھ ملکر طُورخم پر آرمی کی ریسکیو ٹیموں کا برق رفتار ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے ۔پاک آرمی ، 1122 اور سول انتظامیہ کی مشترکہ ریسکیو کاوشیں جاری ہیں ۔آرمی انجینئرز کے متعدد ڈمپرز، ڈوزر اور دیگر آلات و مشینری متاثرہ علاقے سے ملبہ ہٹانے میں مصروفِ عمل ہیں ،پاک آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے اپنے مخصوص سرچ کیمروں، ریسکیو ریڈار، کٹرز، اور لائف لوکیٹرز کی مدد سے ملبے دبے تین افراد کی لاشیں جبکہ 12 افراد کو زندہ نکال لیا جنکی حالت خطرے سے باہر ہے۔پاک آرمی کی ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے آخری فرد کے انخلاء تک آپریشن جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہے ۔