جنوبی وزیرستان کے محمد عرفان محسود کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نوازا گیا

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پرصحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا ہے۔ ایوان صدر میں سول اعزازات کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو نشان امتیاز، ہلال امتیاز، تمغہ امتیاز، ہلال پاکستان، ہلال قائداعظم، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی، تمغہ شجاعت اورتمغہ خدمت کے اعزازات دیئے گئے۔نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں سرتاج عزیز، میر حاصل خان بزنجو مرحوم، آنجہانی جسٹس (ر) رانا بھگوان داس، احمد غلام علی چھانگلہ (مرحوم)، صوفی غلام مصطفیٰ تبسم (مرحوم)، محمد قوی خان (مرحوم)، جہانگیر خان اور جان شیرخان شامل ہیں۔ ہلال پاکستان کا اعزاز رابن رافیل کو دیا گیا ہے جبکہ ہلال امتیاز کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر خواجہ عبدالحی مرحوم ، انجینئرپروفیسر احمد فاروق بازئی، پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیرپاشا، حکیم رضوان حفیظ، ڈاکٹر راجہ علی رضاانور، رئیس احمد، امجد اسلام امجد مرحوم، احمد عارف نظامی مرحوم، مجیب الرحمن شامی، الطاف حسن قریشی، بلقیس بانو مرحومہ، محمد رمضان چھیپا، سردار احمد نواز سکھیرا، معروف افضل مرحوم، محمد طلحہ محمود، ہلال الرحمن، ڈاکٹر گوہر اعجاز، کیپٹن (ر) شیر عالم محسود مرحوم، جسٹس (ر) فضل کریم، سلطان علی الانا اور خواجہ مسعود اخترشامل ہیں جبکہ ڈاکٹرجیمزشیرا کو ہلال قائداعظم کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ستارہ شجاعت کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں ملک محمد حسن، ملک گگڑائی مرحوم، ملک شمالی خان، فضہ طارق ملک مرحومہ، راجہ مصطفیٰ علی، محمد افضل شیخ، ساجد کیانی اور منصور احمد خان شامل ہیں۔ ستارہ امتیاز کا اعزاز شمع خالد مرحومہ، ڈاکٹر محمد افضل جاوید، ظفراللہ خان، ہمایوں خان مرحوم، پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر، ڈاکٹر محمد شریف ملک، محفوظ الرحمن، فخرعالم، محمداختر المعروف ساغر صدیقی مرحوم، محمد ضیاء الدین مرحوم، محمد جاوید چوہدری، ڈاکٹر انیس احمد، مولانا محمد حنیف جالندھری، وقار احمد ملک، سید مرتضیٰ محمود، امداد اللہ بوسال، مرزا اشتیاق بیگ، لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، میجر جنرل محمد اویس دستگیر، بریگیڈئر سلمان راشد حسین، محمد اقبال خان، عاصم علی خان، ثمینہ چگانی، ڈاکٹر محمد عامر ملک، بہروز سبزواری، انجینئر جاوید سلیم قریشی، ندیم اعجاز ملک، محمد طاہر رائے، ریاض الدین شیخ اور طارق محمود نے حاصل کیا۔ صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی کا اعزاز پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ، انجم شاہین (المعروف انجمن)، تسکین ظفر، سید شمعون اشرف ہاشمی، پروفیسر جہانزیب نیاز خان مرحوم، محترمہ شاہدہ، عرفان محسود، ٹکا خان اور حافظ طاہر خلیل نے حاصل کیا۔تمغہ شجاعت کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں عامر نواز خان شہید، محمد کامران شہید، شیر احمد عرف فیصل بلوچ، تنویر حسین توینو، امجد احمد شیخ، مظہر نواز شیخ، بشیر احمد بروہی، ذیشان احمد، نوید احمد، ضیاء الرحمن، جاویداللہ (شہید)، ڈاکٹر اکبر ناصر خان، سہیل ظفر چٹھہ، صادق شاہ، راجہ محمد ماجد، مبشر سلیم، منہاس احمد خان، اعجاز حفیظ، عقیل احمد صدیقی، وسیم احمد خان اور محمد بلال راجہ شامل ہیں۔ تمغہ امتیاز کا اعزازحاصل کرنے والوں میں محمد کامران خان ٹیسوری، اسد بگلہ، جہاں آراء، ڈاکٹر عظمیٰ بتول، ڈاکٹر رضوان اپل، پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالق، ڈاکٹر سید عباس رضا، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پروفیسر ڈاکٹر ظہورالحق، ڈاکٹر ثمرین حسین، رستم علی لون (چارلی)، عارف خان المعروف ارباز خان، نگار نذر، قاری ڈاکٹر اکرام اللہ محسن، بسمہ معروف، کرسٹینا وان سپرلنگ آفریدی، صائمہ سلیم، سمیرا اعظم، شہزاد افضل خان، میجر محمد علی تحسین، میجر عاطف نوید، عامر الیاس رانا، صالح عظیم،انصاف شاہ مرحوم، امین ہاشوانی، خالد محمود، خواجہ عدنان ظہیر، احمد فاروق، عمران رسول، ندیم اختر شیرازی، محمد طاہر اکبر اعوان، سیدعلی حسنین حسین، ڈاکٹر شاہد مسعود خان، خانسہ ماریا اور ڈاکٹر آصف بشیرشامل ہیں۔تمغہ خدمت کا اعزاز چوہدری پرویز اقبال لوسر کو دیا گیا۔