پاکستان غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر بہتر کرنے کیلئے پر عزم

اسلام آباد:آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایستھر پیریزروئز کا کہنا ہے کہ پاکستان سرکاری اور غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر بہتر کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایستھر پیریزروئیز نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیٹ آؤٹ پروگرام بحال کرنے کیلئے کام کر رہا ہے۔پاکستانی حکام نے بجلی کے صارفین پر مستقل سرچارج لگانے کا بھی کہا ہے،مستقل سرچارج سے توانائی کے شعبے کے قرضوں کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،رواں ہفتے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے،زرمبالہ کے ذخائر بہتر ہونے سے آئی ایم ایف کی آخری پیشگی شرط بھی پوری کے قریب ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پیشگی اہداف حاصل کیے گئے،آئی ایم ایف کو چار بار ایم آئی ایف پی کے اہداف پر مطمئن کیا گیا،پاکستان نے آئی ایم ایف کے دئیے گئے تمام اہداف پر پیشرفت کی۔ جبکہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں اور جلد آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر دستخط کا امکان ہے،تمام معاشی اشاریے آہستہ آہستہ درست سمت کی طرف جا رہے ہیں۔