تنخواہوں اورپنشن کی ادایئگی روکنے سے متعلق افواہیں غلط اوربے بنیادقرار

اسلام آباد:وزارت خزانہ نے تنخواہوں اورپنشن کی ادایئگی روکنے سے متعلق افواہوں کوغلط اوربے بنیادقراردیتے ہوئے کہاہے کہ وزارت نے ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں۔ہفتہ کویہاں وزارت خزانہ کے ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہاہے کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت نے تنخواہوں اور پنشن وغیرہ کی ادائیگی روکنے کی ہدایت کی ہے جوسراسر غلط اوربے بنیادہے ۔ترجمان نے کہاکہ وزارت خزانہ ، جو کہ متعلقہ وفاقی وزارت ہے، نے ایسی کوئی ہدایات نہیں دی ہیں۔ترجمان نے کہاکہ اے جی پی آر نے بھی تصدیق کی ہے کہ تنخواہوں اور پنشن پر کارروائی ہو چکی ہے اور وقت پر ادا کر دی جائے گی ، دیگر ادائیگیوں پر معمول کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔