حارث رؤف کا اہلیہ سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کو اہم پیغام

لاہور: گزشتہ ہفتے میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے اہلیہ سے متعلق اہم پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ حارث رؤف کا اپنے مداحوں اور فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹر پر بتانا ہے کہ اُن کی اہلیہ مزنا مسعود ملک کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال نہیں کر رہی ہیں۔حارث روف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’سب کو سلام، میں صرف یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری اہلیہ مزنا مسعود ملک کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نہیں ہیں، مزنا کا کوئی بھی آفیشل اکاؤنٹ نہیں ہے۔ حارث رؤف کا سوشل میڈیا پیغام میں مزید کہنا ہے کہ براہ کرم کسی بھی دھوکا دہی سے محتاط رہیں، آپ سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ‘۔واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر، فاسٹ بولر حارث رؤف گزشتہ ہفتے اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ فاسٹ بولر کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں سمیت دوستوں نے شرکت کی۔