امن پسند دنیا کو بھارت کے خلاف لڑنا ہوگا

اسلام آباد : آزاد کشمیرکے صدر سردارمسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکا حل کثیرالجہتی سفارتکاری کے ذریعے ممکن ہے۔مقبوضہ کشمیرکے لوگوں کے پاس آٹا، پانی اورادویات ختم ہوچکی ہیں۔ صدرآزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرپرحملہ دراصل پاکستان پرحملہ ہے۔ کشمیر پربھارتی قبضے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ صدرآزاد کشمیرسردارمسعود خان نے کہا کہ امن پسند دنیا کوبھارت کے خلاف لڑنا ہوگا۔ 5اگست کوکشمیرپر نہیں،پاکستان پرحملہ ہوا۔مودی نے جنگ شروع کی ہے اس کو ختم ہم کریں گے۔سردارمسعود خان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کواقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔