بھارت مان گیا

اسلام آباد : بھارت مان گیا ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ متنازع معاملات پر دو طرفہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

جب کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔پاکستان سے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کرفیو ہٹائے اور کشمیریوں کو رہا کرے۔مجھے کشمیری قیادت سے ملنے دیا جائے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پورے پاکستان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی عوام باہر نکلی۔