عمران خان کی منافقت اور نام نہاد غیر ملکی سازش کا جھوٹا بیانیہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا

اسلام آباد:عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد شروع ہوئی تو اس کی حکومت خطرے میں پڑ گئی۔ تب عمران خان نے اپنی حکومت کے خلاف بیرونی سازش کی چال چلائی اور کہا کہ امریکہ کی جانب سے اسے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔ عمران خان کے مطابق یہ خط سات یا آٹھ مارچ کو موصول ہوا تھا۔ اگر ایسا ہے تو عمران خان نے اتنا عرصہ اس خط کو کیوں چھپایا اور ملک کی سلامتی کے لیے اسے پارلیمنٹ میں پیش کیوں نہیں کیا۔ اس کے برعکس جب 22 اپریل کو اس خط کے حوالے سے سے نیشنل سکیورٹی کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی تو اس میں سابق امریکی سفیر اسد مجید نے خود واضح کر دیا کہ یہ محض سفارتخانے سے موصول ہونے والے میٹنگ کے منٹس تھے۔ یہ نہ تو کوئی خط تھا اور نہ ہی حکومت گرانے کی کوئی بیرونی سازش۔ بعد میں شہباز گل نے جھوٹا دعویٰ کیا عمران خان کو سائفر کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا لیکن وزارت خارجہ نے اس دعویٰ کی بھی تردید کردی۔
سپریم کورٹ نے بھی عمران خان کے جھوٹے بیانیے کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ عدالتیں قیاس آرائیوں سے نہیں شواہد پر فیصلے دیتی ہیں۔
سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ یہ ایگزیکٹو کا فرض تھا کہ وہ سائفر پر فیصلہ کرے لیکن پی ٹی آئی حکومت نے کوئی “انکوائری” نہیں کی اور نہ ہی حکم دیا۔ تمام واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ سائفر امریکہ مخالف بیانیہ کے ساتھ لوگوں کو راغب کرنے کے لئے ایک سیاسی اسٹنٹ کے سوا کچھ نہیں تھا۔
آڈیو لیکس میں جس میں عمران خان نے اعظم خان سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم سائفر بیانیہ چلائیں گے”۔ اگر یہ پاکستان کی ریاست کے خلاف حقیقی خطرہ ہوتا تو عمران خان کبھی یہ نہ کہتے کہ چلو سائفر بیانیہ سے کھیلیں۔اس سے صاف ظاہر ہے کہ عمران خان کا سارا بیانیہ محض اپنے ذاتی اور سیاسی فائدے کے لیے ہے۔ اس آڈیو لیک سے زیادہ شرمناک بات کیا ہو سکتی ہے؟ پچھلے پانچ مہینوں سے پی ٹی آئی اور اس کے قائدین نے غیر ملکی شہسوار اور سازش کا جھوٹا پروپیگنڈہ کیا اور بغیر کسی ثبوت کے پوری قوم کے سامنے جھوٹ بولا۔ سائفر آڈیو لیک کا دوسرا حصہ جس میں شاہ محمود اور اسد عمر بھی گفتگو میں شامل ہوئے ہیں۔ اس نے عمران خان کے جھوٹ، فریب اور منافقت کی مزید تصدیق کر دی ہے۔ اس آڈیو لیک میں عمران خان واضح طور پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو میٹنگ کے منٹس میں جان بوجھ کر اضافہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں تاکہ وہ غیر ملکی سازش کے اپنے جھوٹے پروپیگنڈے کو بڑھاوا دے سکیں۔آڈیو سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کوئی خط ہی نہیں تھا۔محض سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے عمران خان نے نہ صرف پاکستانی عوام کو بے وقوف بنایا ہے بلکہ امریکہ کے ساتھ ہمارے سفارتی تعلقات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ عمران خان کی خودغرض اور ناروا فطرت نے بین الاقوامی تعلقات اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ عمران خان نے نفرت اور امریکہ مخالف بیانیہ کا پرچار کرتے ہوئے پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔