چکلالہ:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوتزئین شدہ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کردیا

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چکلالہ میں نو تزئین شدہ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی اور اسلام آباد کے طلباء اور کرکٹ کلبوں کے لئے دستیاب ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ کے نام سے نئے تعمیر شدہ 501 سینٹرل ورکشاپ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا۔ کرکٹ گراؤنڈ کو اپ گریڈ کیا گیا تاکہ کرکٹ شائقین بالخصوص راولپنڈی اور اسلام آباد کے نوجوانوں کو جدید ترین کھیلوں کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ سپورٹس گراؤنڈ راولپنڈی اور اسلام آباد کے طلباء اور کرکٹ کلبوں کو کرکٹ کے کھیل کے فروغ اور صحت مند کھیلوں کا ماحول فراہم کرنے کے لیے دستیاب ہوگا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گراؤنڈ کی تزئین و آرائش اور کرکٹ کی بہترین سہولت فراہم کرنے پر راولپنڈی کور کی کوششوں کو سراہا