شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کردی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جب کہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ مقامی افراد نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کیخلاف بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، اور شہریوں کے قتل کی واردتوں میں بھی سرگرم رہا۔ جب کہ ہلاک دہشت گرد شمالی وزیرستان میں قاری سمیع کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔