برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کی رنگارنگ ویلکم تقریب کا انعقاد

برمنگھم:انگلینڈ میں کامن ویلتھ گیمز 2022 کی رنگا رنگ اور دلکش افتتاحی تقریب برمنگھم کے الیگزینڈر سٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ شہزادہ چارلس نے دولت مشترکہ کھیلوں کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کو معروف ٹی وی سیریز پکی بلائنڈرز کے ڈائریکٹر سٹون نائٹ نے ڈائریکٹ کیا جبکہ تقریب کے کری ایٹو ڈائریکٹر برٹش پاکستانی اقبال خان تھے۔کامن ویلتھ گیمز 2022 کے لئے خصوصی طور پر تیار کئے گئے الیگزینڈر سٹیڈیم میں موجود 30 ہزار سے زائد تماشائی دلکش اور رنگا رنگ تقریب سے لطف اندوز ہوئے جو ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔کامن ویلتھ گیمز 2022 میں 72 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 5,000 سے زیادہ ایتھلیٹس 8 اگست تک 280 تمغوں کے مقابلوں میں پنجہ آزمائی کریں گے ۔دولت مشترکہ کھیلوں 2022کی تقریب میں ملکہ برطانیہ کی 1958 سے آج تک کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات کی وڈیو بھی دکھائی گئی۔تقریب میں ملکہ برطانیہ کی جگہ پرنس چارلس نے شرکت کی۔تقریب میں ملکہ کا کامن ویلتھ ممالک کے عوام کے نام خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں ٹیموں کا مارچ پاسٹ ہوا جس میں پاکستان کا ایک سو تین رُکنی دستہ شریک ہوا، مارچ پاسٹ میں ریسلر انعام بٹ اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے پاکستانی دستے کی قیادت کی۔ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز کی جنگ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے،گزشتہ روز مقابلوں کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ الیگزینڈر سٹیڈیم میں ہونے والی رنگانگ تقریب میں شہزادہ چارلس نے ایونٹ کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے مختلف ملکوں کے بعد میزبان انگلینڈ میں بھی 25 روز کا ٹور مکمل کرنے والی کوئنز بیٹن وصول کرنے کے بعد کھیلوں کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا جس کے ساتھ میدان تالیوں سے گونج اٹھا، سٹیڈیم میں موجود 30 ہزار سے زائد تماشائی ڈھائی گھنٹے پر محیط تقریب میں موسیقی ، رقص اور آتش بازی کے شاندار مظاہرہ سے لطف اندوز ہوئے،گیمز میں شریک تمام ملکوں کے سکواڈز مارچ پاسٹ میں شریک ہوئے، شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ میں ملبوس پاکستان کا دستہ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معورف اور ریسلر انعام بٹ کی زیر قیادت میدان میں داخل ہواتو تماشائیوں سے خوب داد سمیٹی ، برمنگھم کے معروف UB 40 بینڈ نے گیمز کا آفیشل ترانہ ،(چیمپئن )گایا تو تماشائی اور ایتھلیٹس بھی ہمنوا ہوگئے، 80 اور 90 کی دہائی میں موسیقی کی دنیا پر راج کرنے والے بینڈ (ڈرین ڈرین) نے اپنے مشہور گیتوں سے ماحول گرمایا، ٹونی لومی ، اینڈیگو مارشل، گنی لیمون اور سٹی آف برمنگھم سیمفونی آرکسڑا نے بھی اپنی شاندار پرفارمنس سے دل جیت لئے،تقریب کو چار چاند لگانے کے لئے 2ہزار رضاکارروں کی خدمات بھی لئ گئی تھیں، یادرہے کہ 72 ملکوں کے 5 ہزار سے زیادہ ایتھلیٹس 19 کھیلوں میں 1875 میڈلز کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے ، مجموعی طور پر 14 وینیوز پر مقابلے شیڈول ہیں، پاکستان کا 103 رکنی دستہ 12 گیمز میں شرکت کر رہا ہے، برمنگھم کامن ویلتھ گیمزکے پہلے روز سوئمنگ ، جمناسٹک، ٹریک سائیکلنگ ،ٹرائی تھلون میں مجموعی طور پر 16 میڈلز کا فیصلہ ہوگا۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈین خواتین ٹیم کے خلاف ایکشن میں ہوگی، ہاکی ٹیم کا پہلا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہفتہ کو ہوگا، پاکستان ایتھلیٹس، ویٹ لفٹنگ ، ریسلنگ، باکسنگ اور ویمن کرکٹ میں میڈلز کی امید ہے