چین نے پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد : جنگ کی صورت میں چین نے پاکستان کی مدد کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات ہوئی جس کے بعد ملاقات کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چینی جنرل نے اہم قومی مفادات پر ایک دوسرے کی حمایت کے چینی قیادت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔چینی جنرل نے کہا کہ جنوبی ایشیاکےخطے کو استحکام اور اقتصادی ترقی کی ضرورت ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین کا اسٹریٹجک توازن کو برقرار رکھنے پر مشاورت اور رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ اعلا میے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نے چینی جنرل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کوجانےکی اجازت ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پر کرفیو ہٹایا جانا چاہیے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکچین تعلقات کے بارے میں امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک بھارت حالیہ کشیدگی سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خصوصی دورے پر آنے والے چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی ہے۔وزیراعظم ہاوس سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی منلگ کے روز وزیراعظم ہاوس میں آمد ہوئی تھی۔ اس دوران چین سے آئے مہمان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاک چین تعلقات کے بارے میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جبکہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔