صوبائی حکومت قبا ئلی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئےتمام تر دستیاب وسائل کو برئے کار لارہے ہیں، انورزیب

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر زکوٰة وعشر سماجی بہبود خصوصی تعلیم اور ترقی خواتین انورزیب خان کی زیر صدارت صوبے کے تمام اضلاع بشمول نئے ضم قبائلی اضلاع میں محکمہ کے جاری اور نئے اے ڈی پی اور اے آئی پی منصوبوں کے حوالے سے بنولنٹ فنڈ بلڈنگ کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری سوشل ویلفئیر نشیتا مریم محسن، ڈائریکٹرسوشل خیبر پختونخوا، ڈائریکٹر برائے ضم اضلاع ودیگر افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر انورزیب خان کو اجلاس میں محکمہ کے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ خیبر پختونخوا بشمول قبائلی اضلاغ میں نئی اے ڈی پی اور اے آئی پی کی تجویز کردہ سکیموں کے بارے میں تفصیل سے گفتگو اور غوروخوض ہوا۔اجلاس میں ضلع باجوڑ، مہمند، اورکزئی، خیبر، شمالی وزیرستان، کرم اور جنوبی وزیرستان کے لیے تجویز کردہ عوامی فلاح وبہبودکی اے ڈی پی اور اے آئی پی سکیموں پر سیر حاصل گفتگو کے علاوہ زکوٰة فنڈز کی مستحقین میں منصفانہ اور شفاف طریقے سے تقسیم کرنے کے حوالے سے اجلاس میں مختلف تجاویز زیرغور لائی گئی اس موقع پر صوبائی وزیر انورزیب خان نے متعلقہ حکام کو نئے منصوبوں میں عوام کی فلاح وبہبود کا خاص خیال رکھنے، لوگوں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور محکمہ کے جاری سکیموں کو مقررہ وقت تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے علاوہ عوامی مشکلات کو کم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو برئے کار لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے سکیمیں خیبر پختونخوا اور نئے ضم قبائلی اضلاع میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے موثر ثابت ہونگے۔