ہنگو : پولیس شہداء کے خاندانوں میں عید پیکج اور تحائف تقسیم

ہنگو : محکمہ پولیس میں جان ومال کے نذرانے پیش کرنے والے 29 پولیس شہداء کے لواحقین میں عیدالفطر کی مناسبت سے تحائف تقسیم۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو آصف بہادرکی خصوصی ہدایت پرتمام تھانوں کےایس ایچ اوزاورسرکل افسران نے ہنگو پولیس شہداء کے29 خاندانوں میں عیدکےتحائف تقسیم کئے۔ایس ایچ او ٹل مجاہدحسین،ایس ایچ اوتھانہ صدرداود خان،اے ایس ائی جہاد علی تھانہ سٹی ودیگر نے شہداء کے گھر جاکر ان کوپولیس کی جانب سے عیدکےتحائف پیش کئےاورشفقت سے ان کےسروں پرہاتھ بھی رکھا۔اس موقع شہداء کےلواحقین کو ڈی پی او اصف بہادر کا پیغام بھی پہنچایا کہ کہ ہم ہرموقع پر اپنے شہداء کے لواحقین کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اورملک اور قوم کے لیے جانیں قربان کرنے والے پولیس شہداء ہمارا فخر ہیں اور پولیس شہداء کی دی ہوئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائنگی اور ان کےورثاءکو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔ پولیس شہداء قومی ہیروز ہیں جن کی لازاوال قربانیوں کی بدولت قیام امن کوفروغ اورملک اورسماج دشمن عناصرکی حوصلہ شکنی ممکن ہوئی۔انہوں نےکہا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں تاحیات سنہرے الفاظ میں یادرکھی جائنگی۔انہوں نےکہا کہ محکمہ پولیس ہردم ہرموقع پرشہداء کے ورثاء کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔