یوٹیوبراسد طورجھوٹی خبریں پھیلانے میں پیش پیش

اسلام آباد : آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ خبر بالکل غلط اور جعلی ہے کہ پشاور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ یوٹیوبر اسد طور کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور پشاور کے موجودہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبر کو جعلی قرار دیا۔ذرائع کے مطابق اسد طور ملک مخالف پروپیگنڈہ پر کام کررہے ہیں اور جھوٹی خبروں کو یوٹیوب پر شیئرکررہے ہیں۔