یوکرین سے 1476پاکستانیوں کو نکال لیا گیا ہے، پاکستانی سفارت خانہ

اسلام آباد:یوکرین میں پاکستانی سفارتخانہ نے 1476 پاکستانیوں کو یوکرین سے بحفاظت نکالا ہے اور گذشتہ 9 روز سے سفارتخانہ چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے تاکہ یوکرین کے مختلف شہروں میں پھنسے مزید پاکستانیو ں کے محفوظ انخلا کو یقینی بنایا جاسکے۔ پاکستانی سفارتخانے نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ 9 پاکستانی واپسی کے سفر پر ہیں جبکہ بقیہ 37 افراد کے بحفاظت انخلا پر مسلسل کام کیا جارہا ہے۔ٹویٹ کے مطابق یوکرین میں پاکستان کا سفارتخانہ گذشتہ 9 روز سے مسلسل کام کررہا ہے

اور اب تک 1476 پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ مزید 9 افراد سفر میں ہیں اور یوکرین کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے 37مزید پاکستانیوں کے انخلا کےلئے کام جاری ہے۔ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ تریپولی سے ہر طرح کی خدمات کی مسلسل فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔