دشمن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید

پشاور:گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیر اعلی محمود خان اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی کوہاٹی گیٹ میں واقع امام بارگاہ حسین آباد آمد، سانحہ کوچہ رسالدار پر اہل تشیع کے رہنماؤں سے تعزیت اور اظہار ہمدردی، سانحہ کوچہ رسالدار کے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی، واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مل کر جنگ لڑنے کے عزم کا اظہار۔گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قومی اتحاد و اتفاق کو خراب کرنے کی کوشش ہے، اس طرح کے واقعات کے پیچھے دشمن کے مقاصد کو سمجھنا ہوگا،دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا،وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ آج یہاں حاضر ہونے کا مقصد شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کرنا ہے، اس سانحے میں جو نقصان ہوا اس کا آزالہ نہیں ہوسکتا، لیکن اس واقعے کے مجرمان کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے، واقعے کے مجرمان تک پہنچنے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے پر کام کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہسرذد ہونے والی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے،عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،جو عناصر قوم میں نفاق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہم مل جل کر ان کو ناکام بنائیں گے، یہ ایک مشکل جنگ ہے لیکن ہم مل جل کر لڑیں گے تو کامیاب ہونگے، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ سکیورٹی فورسز، حکومت اور عوام کے تعاون سے دہشت گردی کے اس ناسور کو ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے، اس مقصد کے لئے تمام اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے،ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے تمام وسائل بروئےکار لائےجائیں گے، امامیہ جرگے کے رہنماؤں کی طرف سے تعزیت کے لئے تشریف لانے پر گورنر، وزیر اعلی اور کورکمانڈر کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے آپس میں قومی اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو اس واقعے پر اپنی سیاست چمکانے نہیں دیں گے۔