وزیراعظم عمران کی پشاور دھماکے میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچانے کی ہدایت

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پشاور دھماکےمیں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہولت کاروں تک پہنچنے کیلئے تمام ریاستی وسائل استعمال کیے جائیں۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی حکام نے پشاور دھماکے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے واقعےسے متعلق ابتدائی تحقیقات اور حساس معلومات سے بھی آگاہ کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے دھماکےمیں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہولت کاروں تک پہنچنے کیلئے تمام ریاستی وسائل استعمال کیےجائیں۔اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی واقعے کی تفصیلات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔