ڈیرہ اسماعیل خان: پاک فوج کرنل فیصل حمید کا آغوش الخدمت ڈیرہ کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان:پاک فوج کرنل فیصل حمید نے آغوش الخدمت ڈیرہ کا وزٹ کیا،جہاں گرین پاکستان کے سلسلہ میں جاری شجرکاری مہم کے حوالے سے باہمت بچوں کے ساتھ مل کے پودالگایا، بعد میں آغوشین کے پروگرام میں حصہ لیا۔ آغوش کے باہمت بچوں کو اقبال قلعہ آ نے کی دعوت دی، پاک آرمی کے مختلف ایونٹس میں شمولیت کے حوالے سے اپنے سٹاف کو ہدایات جاری کیں۔ بچوں کی سٹیشنری اور سکول یونیفارم کی معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ کمپیوٹر لیب کے حوالے سے بھی دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ ہمیں ہر طرح کی تفریق سے بالاتر ہوکر بحیثیت قوم ملکر یتیم اور بے آسرابچوں کی فلاح وبہود کے لیے کام کرنا چاہیئے،اس حوالے سے الخدمت کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، کرنل فیصل حمید نے بچوں کو فراہم کردہ سہولیات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور الخدمت کی یتیم بچوں کے لئے کی جاری کاوشوں کو سراہا۔