سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی بڑی کاروائی،مطلوب دہشتگردگرفتار

بنوں: سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی کاروائی, انتہائی مطلوب دہشتگرد، بھتہ خور نیک ولی ولد جانوز خان سکنہ جانی خیل گرفتار،صوبائی حکومت نے دہشت گرد کی سر کی قیمت بیس لاکھ (20,00,000)روپے مقرر کی تھی، مذکورہ دہشتگرد علاقہ تھانہ منڈان کی حدود میں بھتہ خوری، بم دھماکوں میں مطلوب تھا. گرفتار دہشت گرد کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے لوکل کمانڈر زرگل عرف انکل ولد پاسین سکنہ گریڑہ امام شاہ گروپ سے ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں کو خفیہ ذرائع سے انٹیلی جنس اطلاعات تھی کہ بدنام زمانہ بھتہ خور اور بم دھماکوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مجرم اشتہاری نیک ولی سکنہ جانی خیل علاقہ تھانہ بکاخیل کے حدود میں بمقام منڈی بکاخیل میں دہشت گردی کی غرض سے موجود ہے۔ مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی آپریشن ٹیم اور اسپیشل ٹیم ڈی ایف یو سٹاف نے علاقہ تھانہ بکاخیل میں دہشت گرد موجودگی کی انفارمیشن پر ٹارگیٹڈ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ بدوران سرچ آپریشن بالا مجرم اشتہاری بھتہ خور دہشت گرد تخریب کاری اور دہشت گردی کی غرض سے جائے وقوعہ بالا پر موجود پا کر نہایت حکمت عملی کےساتھ برموقع دھرلیا۔ واضح رہے کہ گرفتار شدہ دہشت گرد، بھتہ خور کی صوبائی حکومت نے سر کی قیمت ( ہیڈ منی) دو ملین مقرر کی ہے۔ گرفتار دہشت گرد سی ٹی ڈی بنوں کو بھتہ خوری اوربم دھماکوں میں مطلوب تھا۔