عوامی ریلیف نے نااہل اپوزیشن کو ایکسپوز کر دیا،ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد:وزیراعظم ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف نے نااہل اپوزیشن کو ایکسپوز کر دیا،عوامی مفاد کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والی نااہل لیگ کی سیاست دفن ہو چکی۔بدھ کو شہباز شریف کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ عوامی ریلیف نے نااہل اپوزیشن کو ایکسپوز کر دیا۔ آئی ایم ایف کا طعنہ دینے والے آج اسی کے وکیل بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والی نااہل لیگ کی سیاست دفن ہو چکی۔ عوام نااہل اپوزیشن کا ہر پینترہ خوب پہنچانتے ہیں۔ بہتر ہوتی معیشت کےاثرات اب عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔ عالمی منڈی میں پیٹرول قیمتوں میں اضافہ لیکن پاکستان میں کمی نااہل اپوزیشن سے برداشت نہیں۔