مردان: ٹی آئی پی خیبر پختو نخوا سمیت ملک بھر میں روز بروز مقبول ترین پارٹی بن کرابھررہی ہے، شاہ جی گل آفریدی

مردان(عبداللہ شاہ بغدادی)پاکستان تحریک اصلاحات پارٹی کے چیئرمین شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی آئی پی خیبر پختو نخوا سمیت ملک بھر میں روز بروز مقبول ترین پارٹی بن کرابھررہی ہے مجھے عوام کی بے پناہ حمایت حاصل ہے،جس کی زندہ مثال حالیہ بلدیاتی تھے جس میں ٹی آئی پی کے امیدواروں نے واضح کامیابی حاصل کی یہی وجہ ہے کہ لوگ جوق درجوق ٹی آئی پی میں شمولیت کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع مردان تخت بھائی گل بہار کالونی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ٹی آئی پی کے چیف آرگنائزر پروفیسر گوہر علی نے بھی خطاب کی۔ٹی آئی پی چیئرمین شاہ جی گل آفریدی اور چیف آرگنائزر پروفیسر گوہر علی نے کہاکہ ہم امن ،اخوت اور ترقی کیلئے کام کرتےہیں اس لئے ہماری پارٹی روز بروز مقبول ہوتی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کی تباہی دراصل کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ہوئی ہے ، اس لئے ہم نے اصلاحات کے نام پر جس تحریک کاآغازکیاہے اس میں ورکر سے لیکر لیڈرز تک ایماندار اور دیانت دار لوگ ہونگے،تخت بھائی مردان سے تعلق رکھنے والے معززین ایم پی اے صوبائی یوتھ اسمبلی فداحسین، پیرصابرخان،پیرنعمت شاہ،کاشف خان، انجنیئر ارشدآفریدی و دیگر نے خاندانوں اور دوستوں سمیت شمولیت اختیار کرلی.