کورونا وائرس: ملک میں مزید 6 اموات، 348 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 6 اموات ہوئیں جن میں سے 3 اموات وینٹیلیٹرز پر مریضوں کی تھی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 348 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹر پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 14 فیصد،اسلام آباد میں 11 فیصد،لاہور میں 8 فیصد اور فیصل آباد میں 4 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے سرگودہا میں 11 فیصد،صوابی میں 10 فیصد،پشاور میں 9 فیصد اور اسلام آباد میں 15 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 39 ہزار 739 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 795، پنجاب میں 17 ہزار 93، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 3،اسلام آباد میں 4 ہزار 471، بلوچستان میں 343،گلگت بلتستان میں 553 ٹیسٹ،آزاد کشمیر میں 481 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 396 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 71 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 10 ہزار 65 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 379 ہےجن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 657، بلوچستان میں 33 ہزار 626، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 534، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 81ہزار 285،پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 752 اور سندھ میں 4 لاکھ 81 ہزار 96 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 918 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 666 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 افراد اس وائرس سے ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 13 ہزار 66،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 924 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 967 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 363 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 746 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 32 لاکھ 73 ہزار 887 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 703 مریض زیر علاج ہیں۔