پاکستان تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان، اسد عمر سیکرٹری جنرل منتخب

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت اسد عمر کو پارٹی کے سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا ہے۔وفاقی وزیرکے مطابق چئرمین تحریک انصاف جناب عمران خان نے اسد عمر کو تحریک انصاف کا نیا سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے، عامر محمود کیانی پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ہوں گے۔وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک خیبر پختونخوا، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے۔فواد چوہدری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پارٹی کا نیا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا۔ اب پارٹی کی مقامی قیادت کسی رشتے دارکوپارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ نہیں کرے گی۔