ہماری جدوجہد بھارت سے آزادی کے حصول تک جاری رہے گی،سید علی گیلانی

سری نگر: ظالمانہ کرفیو کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کے رہنما سید علی گیلانی منظر عام پر آگئے، ظالم بھارتی فورسز گزشتہ چند روز کے دوران 50 کشمیری نوجوان شہید کر چکیں، ہزاروں گرفتار کیے گئے ہیں، اعلان کرتا ہوں کہ ہماری مقدس اور جائز جدوجہد ہر صورت اور بھارت سے آزادی کے حصول تک جاری رہے گی، اللہ ضرور ہماری مدد کرے گا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی ظالمانہ مودی سرکار نے گزشتہ 5 روز سے پورے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ تاہم اب کشمیری عوام نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے گھروں سے باہر آنا شروع کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 5 روز سے موبائل سروس، انٹرنیٹ، لینڈ لائن ٹیلی فون نیٹ ورک اور کیبل نیٹ ورک بالکل بند ہے، جس باعث وادی پوری دنیا سے مواصلاتی طور پر کٹی ہوئی ہے۔تاہم اب 5 روز بعد تحریک آزادی کشمیر کے سب سے بڑے رہنما سید علی گیلانی ان تمام پابندیوں اور ظالمانہ کرفیو کے باوجود منظر عام پر آگئے ہیں۔ سید علی گیلانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے،ویڈیو میں سید علی گیلانی نے کشمیری نوجوانوں کو پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اعلان کرتا ہوں کہ ہماری مقدس اور جائز جدوجہد ہر صورت اور بھارت سے آزادی کے حصوصل تک جاری رہے گی، اللہ ضرور ہماری مدد کرے گا۔سید علی گیلانی نے بتایا ہے کہ ظالمانہ بھارتی فوج گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر چکی ہے، جبکہ ہزاروں گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ سید علی گیلانی نے کشمیریوں کو پیغام دیا ہے کہ آپ نے کسی صورت مایوس نہیں ہونا۔ چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہو جائیں، بھارت ظلم کی انتہاء ہی کیوں نہ کر دے، ہم ہمت نہیں ہاریں گے اور آزاد کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ یہ جدوجہد تب تک جاری رہے گی جب تک ہم بھارت سے آزادی نہیں حاصل کر لیتے۔