لائن آف کنٹرول کی طرف مارچ کا اعلان

لاہور ؛مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں نے لائن آف کنٹرول کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ کشمیری حریت رہنما شمیم شال نے کہا ہے کہ ’’میں پہلی خاتون ہوں گی جو ایل او سی پر آ کر پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت مانگوں گی اور اپنے لوگوں کے ساتھ شہید ہونا پسند کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ساتھیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایل او سی کی جانب مارچ کریں گے اور وہ پہلی خاتون ہوں گی جو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت مانگیں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے لوگوں کے ساتھ شہید ہونا پسند کریں گی۔ شمیم شال نے پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج ان کو مارے گی،آپ اقوامِ متحدہ کو بتا دیں کہ بھارت انہیں مارے گا اسلیے اقوامِ متحدہ دیکھتی رہے۔ دوسری جانب کشمیر کی آزادی کی تحریک کو مزید طاقتور بنانے کیلئے پاکستانیوں کا سوشل میڈیا پر #SaveKashmirFromModi ٹرینڈ چلانے کا فیصلہ کیا ہے، دنیا بھر میں آباد پاکستانی اور کشمیریوں سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو مودی سرکار کے کشمیر پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کرکے تحریک آزادی میں مزید جان ڈالنے کی بھرپور کوشش کریں گے، سوشل میڈیا صارفین سے مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کی دشمن بھارت کی مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خودمختار حیثیت ختم کیے جانے پر دنیا بھر میں آباد پاکستانی، کشمیری اور مسلمان سراپااحتجاج ہیں۔ دنیا کے بیشتر اسلامی اور دیگر ممالک میں مودی سرکار کے اس اقدام کیخلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ احتجاجی مظاہروں کے ذریعے دنیا بھر کو مسئلہ کشمیر کی سنگینی سے آگاہ کیا گیا ہے۔