نوازشریف جلد واپس آئیں گے

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حالات بدل گئے ہیں، نوازشریف جلد آئیں گے،انہوں نے کہا کہ حالات بہت بدل گئے ہیں بہت جلد آپ ہر چیز بدلتی ہوئی دیکھیں گے،اگر مگر کا سوال نہیں،میاں نوازشریف جلد آئیں گے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت جو کچھ کررہی ہے سب قوم کے سامنے ہے ، حکومت کی 3 سالہ کارکردگی تباہی اور بربادی کی داستان ہے ، حکومتی نااہلی کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ، کیا کسی نے سنا کہ بجلی ستی ہوئی ،اشیا خورونوش کی قیمتیں کم ہوئی؟ حکومت کو اپنی کارکردگی کی پرواہ نہیں ، حکومت نےعوام دشمنی کی مثال قائم کردی ، ساڑھے 3 سالوں میں کسی نے خیر کی خبر سنی؟ حکومت کو پرواہ ہے تو بس اس بات کی کہ کیسے اپوزیشن کو تنگ کرنا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ملک میں ظلم کی حکومت ہے ، میڈیا کو خاموش کرانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، حکومت کی توجہ میڈیا اور اپوزیشن کو کنٹرول کرنے پر ہے ، حکومت نے میڈیا کو ریگولیٹ کرنا ہے لیکن حرکتیں نہیں ٹھیک کرنی ، تمام پارٹیوں کو حکومت کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے ، ملک میں پی ٹی آئی کی ناجائز اور نا اہل حکومت ہے ، حکومت سے اجازت نہیں مانگی ، میرا ایک ہی بیٹا ہے اس کے نکاح میں نہیں گئی ، جب ن لیگ کو لگے گا کہ نوازشریف کو واپس آنا چاہیے تو وہ آجائیں گے ، اگر مگر کرنے والوں کو کہوں گی کہ نوازشریف ملک واپس آئیں گے۔