پاکستان کو گالی دینے والے پنجابیوں کو ہیرا منڈی کی پیداوار کہنے والے کی نواز شریف سے ملاقات؟

پاکستان کو گالی دینے والے پنجابیوں کو ہیرا منڈی کی پیداوار کہنے والے کی نواز شریف سے ملاقات؟افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر حمداللہ محب نے کچھ عرصہ قبل پاکستان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے سخت الفاظ کہے تھے اور پاکستان کو چکلا (قحبہ خانہ)کہا تھا جس پر پاکستان کی طرف سے شدید احتجاج سامنے آیا۔ حمداللہ محب کی گالی کے بعد پاکستان نے آئندہ حمداللہ محب سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے جس سے بات نہ کرنے اور ہاتھ نہ ملانے کا اعلان کیا، جس نے پاکستان کو گالی دی اور چکلہ کہا، نوازشریف لندن میں اسی سے ملاقاتیں کرتے رہے۔ جس پاکستان نے نوازشریف کو تین بار وزیراعظم، دو بار وزیراعلیٰ بنایا، اسی کو گالی دینے والے سے نوازشریف ملاقاتیں کرتے رہے

https://twitter.com/iHSShahin/status/1418832394971398156?s=20

افغان حکومت نے حمداللہ محب سے نوازشریف کی ملاقات کی خبر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر حمداللہ محب اور وزیر مملکت برائے امن سید سادات نادری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جس شخص نے پاکستان کو گالی دی، پاکستان نے اس سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھنے اور رابطہ نہ کرنے کا اعلان کیا، نوازشریف نے اس سے ملاقات کیوں کی؟ کیا نوازشریف کو نہیں معلوم کہ اس شخص نے پاکستان سے متعلق کیا غلط زبان استعمال کی ہے؟