افغان نیشنل آرمی کا وزیرستان کےتاجروں پر وحشیانہ تشدد

شمالی وزیر ستان: افغان نیشنل آرمی کے اہلکاروں کا وزیرستان سے تعلق رکھنے والےتاجروں پر وحشیانہ تشدد ، شمالی وزیرستان مداخیل قومی جرگہ مشران کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جو وزیرستانی باشندے کاروبار کر رہے ہیں ان پر افغان فوج کی جانب سے بدترین تشدد کیا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/MuneebGhaniKtk/status/1415286946255892480?s=20

تین دنوں تک انہیں بھوکاپیاسا رکھا جاتا ہے اور ان سے بد سلوکی کی جاتی ہے۔مشران نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے پاکستان نے 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو پناہ دی ہے اور اس کوعزت کی دی تو دوسری طرف افغان افوج نے افغانستان میں پاکستانی تاجروں سوتیلی ماں جیسی سلوک روارکھا ہے اور آئے روز پاکستانی تاجروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے پاکستانی تاجروں کوبلاوجہ جیلوں میں بند کرکے ان کو کئی کئی روز بھوکا پیاسا رکھا جا رہا ہے، مشران نے افغانی ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہوئے ​ پاکستانی فوج اور حکومت ​سے مطالبہ کیا ہے کہ ​افغانستان میں وزیر ستان مظلوم تاجروں کیلئے آواز اٹھائے۔