بھارت کی سابق وزیر خار جہ سوشما سوراج انتقال کر گئیں

نئی دہلی : بھارت کی سابق وزیر خار جہ سوشما سوراج انتقال کر گئیں، بی جے پی کی خاتون رہنما کو منگل کے روز دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ چل بسیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی نامور سیاستدان اور سابق وزیر خارجہ سوشما سوراج کا انتقال ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ مزید تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سوشما سوراج کو دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا۔تاہم ہسپتال پہنچنے تک سوشما سوراج انتقال کر چکی تھیں۔ انتقال کے وقت سوشما سوراج کی عمر 67 برس تھی۔ سوشما سوراج مودی کے گزشتہ دور حکومت میں وزیر خارجہ کے عہدے پر براجمان تھیں اور بھارتی حکومت کی دوسری طاقتور ترین شخصیت تصور کی جاتی تھیں۔ تاہم رواں برس نریندر مودی نے الیکشن جیتنے کے بعد حیران کن طور پر سوشما  سوراج کو وزارت خارجہ کا قلمدان نہیں سونپا تھا۔سشما سوراج کافی عرصے سے منظر عام سے غائب تھیں، اور اب ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ دوسری جانب اچانک انتقال کر جانے والی بھارت کی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کا موت واقع ہونے سے قبل کیا گیا آخری ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔ انتقال ہونے سے قبل سوشما سوراج نے کشمیر تنازعے اور آرٹیکل 307 ختم کیے جانے کے حوالے سے ہی ٹوئٹ کیا تھا۔