شمالی وزیر ستان: قبائلی اضلاع میں دہشتگردی کے واقعات میں شہید پولیس اہلکاروں کو شہدا پیکج دینے کی منظوری

شمالی وزیرستان: دہشت گردی کے واقعات میں شہید 7 پولیس اہلکاروں کو خیبرپختونخوا شہدا پیکج دینے کی منظوری دیدی گئی۔ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپورکے مطابق ضم اضلاع کے 13 میں سے 7 کیسز شمالی وزیرستان کے ہیں،اس حوالے سے ڈی پی اوشمالی وزیر ستان کا کہنا تھا کہ آئی جی پولیس کی جانب سے شہدا پیکج دینے کی منظوری پر ان کے مشکور ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس شہدا پیکج کے تحت ہر ایک شہید اہلکار کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ضم اضلاع کے پولیس شہدا کو خیبرپختونخوا پولیس شہدا پیکج کے تحت معاوضے ملیں گے۔آئی جی پولیس ضم اضلاع کی پولیس کو خیبرپختونخوا پولیس کے برابر مراعات دینے پر یقین رکھتے ہیں۔