باجوڑ: ضلع انتظامیہ کی جانب سےاقلیتی برادری کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

باجوڑ:ضلع انتظامیہ باجوڑ کی جانب سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام شاہ کی سربراہی میں اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاؤ کے علاوا انتظامی اداروں کے افسران, عیسائی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی کھلی کچہری میں قبرستان کے لیے زمین،پینے کے صاف پانی،سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ بڑھانے, سیکیورٹی اور کرسچن کمیونٹی کیلئے الگ کالونی دینے کے علاوا مختلف مسائل کی طرف نشان دہی کی گئی جس کو متعلقہ اداروں کو حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی۔کمشنر ملاکنڈ نے کھلی کچہری سے خطاب کیا اور انہیں یقین دلایا کہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیں جائینگے ۔آخر میں اقلیتی برادری کی کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ باجوڑ کا کھلی کچہری منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں مزید کھلی کچہریاں منعقد کرانے کی درخواست کی.